ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی میں بڑا سیاسی الٹ پھیر، ضمنی انتخابات میں مایاوتی کی بی ایس پی نے دیا ایس پی کو حمایت

یوپی میں بڑا سیاسی الٹ پھیر، ضمنی انتخابات میں مایاوتی کی بی ایس پی نے دیا ایس پی کو حمایت

Mon, 05 Mar 2018 11:12:00    S.O. News Service

لکھنؤ،04؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے پہلے ایک بڑا سیاسی الٹ پھیر ہوتا نظر آرہا ہے۔بی ایس پی نے گورکھپور اور پھول پور لوک سبھا ضمنی انتخاب میں مایاوتی اپنی مخالف سماج وادی پارٹی کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بی ایس پی کے گورکھپور کے کڈنیٹر گھنشیادم کنور نے میٹنگ کے بعد اسٹیج سے سماج وادی پارٹی کو حمایت دینے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ ہفتہ کو مایاوتی کے گھر ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں حمایت پر بحث ہوئی ہے۔اس کے پہلے صوبے میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں بی ایس پی کھاتہ نہیں کھول پائی تھی۔وہیں اسمبلی انتخابات میں اس کی کراری شکست ہوئی تھی، جبکہ سماجوادی پارٹی کی بھی دونوں انتخابات میں شرمناک شکست ہوئی تھی۔اس نئے مساوات کو آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ایک مہاگٹھ بندھن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔گورکھپور اور پھول پور میں 11مارچ کو پولنگ ہونا ہے، جبکہ نتائج 14 مارچ کو آئیں گے۔


Share: